بھارت نے آسٹریلیا کو پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں سخت مقابلے کے بعد 31 رنز سے ہرا دیا

ایڈیلیڈ ۔ 10 دسمبر (اے پی پی) بھارت نے میزبان آسٹریلیا کو پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں سخت مقابلے کے بعد 31 رنز سے شکست دیکر چار میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔ میچ کے پانچویں اور آخری روز میزبان ٹیم کو کامیابی کے لئے 219 رنز جبکہ مہمان ٹیم کو 6 وکٹیں درکار تھیں۔ بھارتی باﺅلرز نے شاندار باﺅلنگ کا مظاہرہ کیا اور دوسری اننگز میں بھی شان مارش کے علاوہ کوئی بھی بلے باز وکٹ پر جم کر نہ کھیل سکا اور میزبان ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے کی کوشش میں 291 رنز بناسکی۔ شان مارش نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا انہوں نے 60 رنز بنائے تاہم وہ اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے۔ بھارت کے چیتشوار پوجارہ کو شاندار بیٹنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ بھارت کی طرف سے عمدہ باﺅلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسری اننگز میں محمد شامی، ایشون اور جیسپریت بمراہ نے 3,3 جبکہ ایشانت شرما نے ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔

Reference: http://urdu.app.com.pk