بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ 4 اکتوبر سے شروع ہو گا

راجکوٹ۔ یکم اکتوبر (اے پی پی) بھارت اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ 4 اکتوبر سے راجکوٹ میں شروع ہو گا۔ ویسٹ انڈین ٹیم سیریز کھیلنے کیلئے پہلے ہی بھارت پہنچ چکی ہے اور اس نے انڈین بورڈ پریذیڈنٹ الیون کے خلاف دو روزہ ٹور میچ میں بھرپور کھیل پیش کر کے میزبان ٹیم کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔

Reference: http://urdu.app.com.pk