بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پانچواں اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچ (کل) کھیلا جائیگا

کیرالہ ۔ 31 اکتوبر (اے پی پی) بھارت اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان پانچواں اور آخری ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ (کل) جمعرات کو کیرالہ کے دارالحکومت تھیروواناتھاپورام میں کھیلا جائے گا۔ بھارتی ٹیم کو مہمان ٹیم کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل ہے۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم کے لئے میچ جیتنا انتہائی اہم ہوگا اگر مہمان ٹیم میچ میں کامیابی حاصل کرتی ہے تو دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز 2-2 سے برابر ہوجائیگی۔

Reference: http://urdu.app.com.pk