بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچ (کل) کھیلا جائیگا

وشاکاپٹنم ۔ 23 اکتوبر (اے پی پی) بھارت اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ (کل) بدھ کو وشاکاپٹنم میں کھیلا جائے گا۔ بھارتی ٹیم کو مہمان ٹیم کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ بھارت نے پہلے ون ڈے کرکٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ ٹیسٹ سیریز میں عبرتناک شکست کے بعد کالی آندھی کو اب ون ڈے سیریز میں میزبان ٹیم کا چیلنج درپیش ہے۔ اس سے قبل کالی آندھی کو پہلے ٹیسٹ میں اننگز اور 272 رنز اور دوسرے ٹیسٹ میں 10وکٹوں سے شکست کے بعد سیریز میں کلین سویپ کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Reference: http://urdu.app.com.pk