بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تیسرا ون ڈے

ونے ۔ 25 اکتوبر (اے پی پی) بھارت اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا میچ ہفتہ کو پونے میں کھیلا جائے گا۔ بھارتی ٹیم کو مہمان ٹیم کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ بھارت نے پہلے ون ڈے کرکٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا دوسرا میچ ٹائی ہوگیا تھا۔

Reference: http://urdu.app.com.pk