بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ 11 نومبر کو کھیلا جائے گا

چنائی ۔ 7 نومبر (اے پی پی) بھارت اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 11 نومبر کو چنائی میں کھیلا جائے گا۔ بھارت کو تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ بھارت کا شاندار کارکردگی کا سلسلہ برقرار ہے۔ بھارت نے ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو پہلے ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ میں 5 وکٹوں سے جبکہ دوسرے میچ میں 71 رنز سے شکست دیکر فیصلہ کن برتری حاصل کی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا میچ بھی نائٹ ہوگا اور برقی قمقموں کی روشنی میں کھیلا جائیگا۔

Reference: http://urdu.app.com.pk