بھارت اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ (کل) شروع ہوگا

راجکوٹ ۔ 3 اکتوبر (اے پی پی) بھارت اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ (کل) جمعرات سے راجکوٹ میں شروع ہوگا۔ ویسٹ انڈین ٹیم سیریز کھیلنے کیلئے پہلے ہی بھارت پہنچ چکی ہے اور اس نے انڈین بورڈ پریذیڈنٹ الیون کے خلاف دو روزہ ٹور میچ میں بھرپور کھیل پیش کر کے میزبان ٹیم کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 12 سے 16 اکتوبر تک حیدرآباد میں کھیلا جائے گا۔

Reference: http://urdu.app.com.pk