بھارت اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں چوتھے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں (کل)آمنے سامنے ہوں گی

ممبئی۔28 اکتوبر(اے پی پی) بھارت اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا چوتھا میچ (کل) پیر کو ممبئی میں کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز 1-1 سے برابر ہے، ایک میچ ٹائی ہوا تھا۔ تفصیلات کے مطابق بھارت اور کالی آندھی کے درمیان دلچسپ و کانٹے دار سیریز جاری ہے، سیریز کے پہلے میچ میں میزبان ٹیم نے کالی آندھی کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں برتری حاصل کی تھی، دوسرے میچ میں بھی دونوں کے درمیان سخت مقابلہ ہوا اور میچ ٹائی ہو گیا، تیسرے میچ میں کالی آندھی نے بھارت کو 43 رنز سے زیر کر کے سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔

Reference: http://urdu.app.com.pk