بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں آئی سی سی ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کے 18 ویں میچ میں (آج) پنجہ آزمائی کرینگی

ناٹنگھم ۔ 12 جون (اے پی پی) بارہویں آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں (آج) جمعرات کو ایک میچ کا فیصلہ ہوگا۔ میگا ایونٹ کا 18 واں میچ بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان ناٹنگھم میں کھیلا جائے گا۔ یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہو گا۔ میگا ایونٹ کے 18 ویں میچ کی ٹیمیں اب تک ناقابل شکست ہیں۔ کیویز ٹیم نے اب تک تین میچز کھیلے ہیں اور تینوں میں کامیابی کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر وہ 6 پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست ہے جبکہ بھارت کی ٹیم نے اب تک دو میچز کھیلے ہیں اور دونوں میں کامیابی حاصل کی ہے اور یوں وہ چار پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر تیسرے نمبر پر ہے۔

Reference: http://urdu.app.com.pk