برسبین ۔ 14 جنوری (اے پی پی)آسٹریلوی بگ بیش لیگ میں برسبین ہیٹ نے ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی، فاتح ٹیم نے 111 رنز کا ہدف 15.2اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، جیمز پیٹنسن نے شاندار باﺅلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے 5 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ میٹ رینشا نے 52 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ منگل کو برسبیب میں کھیلے گئے میچ میں ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19 ویں اوور میں 110 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی۔ برسبین ہیٹ کے باﺅلرز کی عمدہ باﺅلنگ کے باعث ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کے چھ کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کر سکے۔ راشد خان نے 28 رنز بنائے۔ جیمز پیٹنسن نے عمدہ باﺅلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کو راہ دکھائی۔ جواب میں برسبین ہیٹ نے مطلوبہ ہدف 15.2 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، میٹ رینشا نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 52 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، اے بی ڈیویلیئرز 40 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔ جیمز پیٹنسن کو میچ کا بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔

Reference: http://urdu.app.com.pk

Leave a comment

Post here