بڑے صنعتی اداروں کے شعبہ کی شرح نمو میں 9.6 فیصد اضافہ

اسلام آباد ۔ 24 جنوری (اے پی پی) رواں مالی سال 2017-18ءکے ابتدائی چار ماہ کے دوران بڑے صنعتی اداروں کے شعبہ (ایل ایس ایم) کی شرح نمو میں 9.6 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال میں جولائی تا اکتوبر 2017ءکے دوران ٹیکسٹائل کی صنعت کی شرح نمو میں 20.91 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ فوڈ، بیوریجزاور تمباکو کی صنعت کی شرح ترقی میں 12.37 فیصد اور پٹرولیم مصنوعات کی صنعت نے 5.41 فیصد کی شرح سے ترقی کی ہے۔ اسی طرح آئرن اینڈ سٹیل کے شعبہ کی شرح ترقی 5.39 فیصد، سیمنٹ کی صنعت 5.30 فیصد، آٹو موبیلز 4.61 فیصد، کھاد کی صنعت 4.44 فیصد اور الیکٹرانکس کی صنعت کی شرح نمو میں 1.96 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ پی بی ایس کے مطابق گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال میں ابتدائی چار مہینوں کے دوران بڑے صنعتی اداروں کے شعبہ کی شرح ترقی میں 9.6 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Reference: http://urdu.app.com.pk