لاہور۔16 جنوری(اے پی پی )بنگلہ دیش کےخلاف تین ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کےلئے 15 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تین ان کیپڈ کرکٹرز احسان علی،حارث رو¿ف اور عماد بٹ کو قومی ٹی ٹونٹی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔دوسری جانب تجربہ کار شعیب ملک، محمد حفیظ اور شاہین شاہ آفریدی کی اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کے تین میچز24،25 اور 27جنوری کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ نومبر میں دورہ آسٹریلیا کےلئے روانہ ہونے والے16 رکنی قومی ٹی ٹونٹی اسکواڈ میں7 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ سیریز میں پاکستان کو2-0 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔دورہ آسٹریلیا کےلئے قومی ٹی ٹونٹی اسکواڈ میں شامل فخر زمان، آصف علی،حارث سہیل،امام الحق، وہاب ریاض، محمد عامر اور محمد عرفان کو ڈراپ کردیا گیا ہے۔ آصف علی، فخر زمان، محمد عامر، وہاب ریاض اور حارث سہیل سری لنکا کےخلاف سیریز میں بھی قومی ٹی ٹونٹی اسکواڈ کا حصہ تھے۔ سری لنکا نے پاکستان کےخلاف سیریز میں 3-0 سے کامیابی حاصل کی تھی۔ قومی ٹی ٹونٹی کپ میں سندھ کی نمائندگی کرنے والے 26 سالہ کرکٹر احسان علی نے 5میچوں میں 148.86 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 131 رنز بنائے تھے۔ ایونٹ میں 24سالہ آلراو¿نڈر عماد بٹ نے دس وکٹیں حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ 170 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 80 رنز بھی اسکور کیے۔ قومی ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں 6 وکٹیں حاصل کرنے والے 26 سالہ فاسٹ باو¿لر حارث رو¿ف اس وقت میں آسٹریلیا میں جاری بگ بیش ٹی ٹونٹی لیگ میں 16 وکٹیں حاصل کرکے ٹورنامنٹ کے بہترین باو¿لرز کی فہرست میںدوسرے نمبر پر ہیں۔ٹیم کے اعلان کے موقع پر قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کپتان بابر اعظم کے ساتھ پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر قومی کرکٹ ٹیم مصباح الحق نے کہاکہ قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کوگذشتہ 9 میں سے 8 میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، بطور نمبر ون ٹی ٹونٹی ٹیم یہ کارکردگی ناقابل قبول ہے۔ مصباح الحق نے کہاکہ ہمیں شکستوں سے جان چھڑا کراب وننگ ٹریک پر چڑھنا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ سری لنکا اور آسٹریلیا کےخلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں مختلف کمبی نیشنزاپنائے گئے مگر نتائج توقعات کے مطابق نہیں رہے۔مصباح الحق نے کہاکہ شعیب ملک اور محمد حفیظ دونوں کے میچز کی تعداد کو ملایا جائے تو کل200 ٹی ٹونٹی میچزبنتے ہیں، اس کثیر تجربے کے ہمراہ نوجوان کھلاڑیوں کا انتخاب قومی ٹیم کی کارکردگی میں بہتری لائے گا۔چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ قومی کرکٹ ٹیم نے کہا کہ ٹیم سے ڈراپ کیے گئے کھلاڑی ہرگز مستقبل کے لیے ان کی حکمت عملی سے خارج نہیں ہوئے بلکہ ان کھلاڑیوں کی بین الاقوامی کرکٹ میں حالیہ کارکردگی اور قومی ٹی ٹونٹی کپ میں کھلاڑیوں کی عمدہ کارکردگی کو پیش نظر رکھتے ہوئے قومی اسکواڈ میں چند تبدیلیاں کی گئی ہیں۔مصباح الحق نے کہا کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل2020ءکے آغاز میں چند روز ہی باقی رہ گئے ہیں، اگر ٹیم سے ڈراپ کیے گئے کھلاڑی 20 فروری سے شروع ہونے والے ٹورنامنٹ میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں تووہ ایشیا کپ اور آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کی سلیکشن کے لیے دستیاب ہوں گے۔مصباح الحق نے کہاکہ بنگلہ دیش سیریزدرحقیقت دو بڑے ایونٹس کے لیے تیاریوں کاسلسلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ شعیب ملک، محمد حفیظ اور شاہین شاہ آفریدی کی واپسی سے ٹیم میں تجربہ کار کھلاڑیوں کا اضافہ ہوگا جبکہ حارث رو¿ف، عماد بٹ اور احسان علی کی صورت میں نئے کرکٹرز کو اسکواڈ میں شامل کیا ہے۔قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ وہ اسکواڈکے انتخاب پر خوش ہیں، انہوں نے کہا کہ وہ محمد حفیظ اور شعیب ملک کی شمولیت سے متعلق اپنی درخواست کی منظوری پر سلیکشن کمیٹی کے مشکور ہیں۔ بابراعظم نے کہاکہ دونوںکرکٹرز اب بھی محدود فارمیٹ میں مزید کچھ عرصہ پاکستان کی نمائندگی کرنے کے اہل ہیں۔قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ احسان علی، عماد بٹ اور حارث رو¿ف جیسے باصلاحیت کرکٹرز کے انتخاب کے لیے یہ وقت موزوں ہے۔اسکواڈ میںبابراعظم( کپتان)، احسان علی، عماد بٹ، حارث رو¿ف، افتخار احمد، عماد وسیم ، خوشدل شاہ، محمد حفیظ ، محمد حسنین ، محمد رضوان( وکٹ کیپر)، شاہین شاہ آفریدی، شعیب ملک اورعثمان قادر شامل ہیں۔شیڈول کے مطابق پہلا ٹی ٹونٹی24 جنوری بروز جمعتہ المبارک، دوسرا 25جنوری بروز ہفتہ اور تیسرا ٹی ٹونٹی27جنوری بروزپیر کو لاہورمیں کھیلا جائےگا۔

Reference: http://urdu.app.com.pk

Leave a comment

Post here