لاہور۔25 جنوری(اے پی پی )پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ ہفتہ کے روز شروع ہوا۔ بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔پاکستانی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جبکہ بنگلہ دیش ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی۔ میچ کے ابتداء میں ہی بنگلہ دیش کا پہلا کھلاڑی محمد نعیم بغیر کوئی رن بنائے شاہین شاہ آفریدی کا شکار بن گیا۔ بنگلہ دیش کا اسکور ایک وکٹ کے نقصان پرصرف 4 رنز تھا۔

Reference: http://urdu.app.com.pk

Leave a comment

Leave a Reply