بنگلہ دیش کا ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے سکواڈ کا اعلان، شکیب الحسن کی دوبارہ واپسی، لٹن داس، شفیع الاسلام اور نظم الاسلام ڈراپ

ڈھاکہ۔ 17 نومبر(اے پی پی)بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف شیڈول پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے 13 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا، سٹار آل راﺅنڈر شکیب الحسن کی انجری مسائل سے نجات پانے کے بعد دوبارہ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، بطور کپتان ذمہ داری سنبھالیں گے، شکیب رواں سال متحدہ عرب امارات میں منعقدہ ایشیا کپ کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے، اوپننگ بیٹسمین تمیم اقبال کی حالیہ انجری کے باعث کرکٹ میدانوں میں واپسی مزید تاخیر کا شکار ہو گئی، تمیم جو کہ ایشیا کپ کے دوران کلائی کی انجری کا شکار ہوئے تھے، فٹنس حاصل کرنے کے بعد دوبارہ پریکٹس کے دوران سائیڈ سٹرین انجری میں مبتلا ہوئے تھے جس کی وجہ سے وہ پہلے ٹیسٹ میں ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے، لٹن داس، شفیع الاسلام اور نظم الاسلام کو ڈراپ کر دیا گیا۔

Reference: http://urdu.app.com.pk