ڈھاکہ ۔ 16 جولائی (اے پی پی) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کی سلیکشن کمیٹی نے رواں ماہ کے آخر میں دورہ سری لنکا کیلئے ٹیم کا اعلان کر دیا، مشرفی مرتضیٰ کو ٹیم کا کپتان برقرار رکھا گیا ہے، شکیب الحسن اور لٹن داس کو آرام کا موقع دیا گیا ہے، البتہ انعام الحق دوبارہ ٹیم میں کم بیک کرنے میں کامیاب رہے، فاسٹ باﺅلر ابوجاوید سلیکٹرز کا اعتماد حاصل کرنے میں ناکام رہے، شکیب کی جگہ کو پر کرنے کیلئے تیجل اسلام کو بطور لیفٹ آرم سپنر سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

Reference: http://urdu.app.com.pk

Leave a comment

Post here