بنگلہ دیش کا ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئے ٹیم کا اعلان، صابر رحمان، انعام الحق اور ابوجاوید ڈراپ، محمد متھن اور عارف الحق کی واپسی

ڈھاکہ۔ یکم ستمبر(اے پی پی)بنگلہ دیش نے رواں ماہ شیڈول ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا، صابر رحمان، انعام الحق اور ابو جاوید کو ڈراپ کر دیا گیا جبکہ محمد متھن اور عارف الحق کی دوبارہ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، صابر رحمان کو آف فیلڈ ایشوز کی وجہ سے سکواڈ سے نظر انداز کیا گیا ہے، انہیں رواں ہفتے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ ڈسپلنری کمیٹی کے سامنے پیش ہونا ہے، ان پر الزام ہے کہ انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے دو مداحوں کو جسمانی تشدد کی دھمکی دی، اس کے علاوہ ان کے خلاف نازیبا زبان بھی استعمال کی۔ اعلان کردہ سکواڈ کپتان مشرفی مرتضیٰ، شکیب الحسن، تمیم اقبال، محمد متھن، لٹن داس، مشفق الرحیم، عارف الحق، محموداللہ، مصدق حسین، نظم الحسین، مہدی حسن میراز، نظم الاسلام، روبیل حسین، مستفیض الرحمان اور ابو حیدر پر مشتمل ہے۔

Reference: http://urdu.app.com.pk