سلہٹ ۔ 02 جنوری (اے پی پی) بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے چوتھے مرحلے میں کل جمعہ کو مزید دو میچ سلہٹ میں کھیلے جائیں گے۔ لیگ کے 31 ویں میچ میں ڈھاکہ پلاٹون اور کھلنا ٹائیگرز کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ ڈھاکہ پلاٹون کی قیادت مشرفی مرتضی کریں گے جبکہ کھلنا ٹائیگرز کی کپتانی مشفیق الرحیم کرینگے۔ لیگ کے 32 ویں میچ میں سلہٹ تھنڈر اور رنگ پور رینجرز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی۔ سلہٹ تھنڈر کی کپتانی کے فرائض مصدق حسین کو سونپے گئے ہیں جبکہ رنگ پور رینجرز کی قیادت آسٹریلوی آل راﺅنڈر شین واٹسن کریں گے۔ دونوں میچز انٹر نیشنل سٹیڈیم، سلہٹ میں کھیلے جائیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کا ساتواں ایڈیشن کا چوتھا مرحلہ جاری ہے جس کے چھ میچز سلہٹ میں کھیلے جائینگے اور شائقین کرکٹ کو کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ لیگ میں 7 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کےلئے کوشاں ہیں جن کے درمیان 46 میچز کھیلے جائیں گے۔ کومیلا واریئرز کی ٹیم لیگ میں ٹائٹل کا دفاع کریگی۔ لیگ کا فائنل میچ 17 جنوری کو کھیلا جائے گا۔

Reference: http://urdu.app.com.pk

Leave a comment

Leave a Reply