ڈھاکہ۔ 06جنوری(اے پی پی) بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے پانچویں مرحلے میں (کل) منگل کو مزید دو میچ کھیلے جائیں گے، لیگ کے 35 ویں میچ میں کومیلا واریئرز اور سلہٹ تھنڈر کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ کومیلا واریئرز کی قیادت سومیا سرکار کریں گے جبکہ سلہٹ تھنڈر کی ٹیم آندرے فلچر کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔ کومیلا کی ٹیم 8 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے جبکہ تھنڈر کی ٹیم نے 11 میچ کھیل کر صرف ایک میں فتح حاصل کی ہے۔ اسی روز دوسرا میچ چٹوگرام چیلنجرز اور راجشاہی رائلز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ چٹوگرام چیلنجرز کی قیادت امرالقیس کرینگے جبکہ راجشاہی رائلز کی ٹیم کی کپتانی پاکستانی آل راﺅنڈر شعیب ملک کو سونپی گئی ہے۔ ٹیبل پر دونوں ٹیموں کے 14 ، 14 پوائنٹس ہیں تاہم راجشاہی بہتر رن ریٹ کی وجہ سے پہلے اور چٹوگرام چیلنجرز دوسرے نمبر پر ہے۔ لیگ میں 7 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کےلئے کوشاں ہیں جن کے درمیان 46 میچز کھیلے جائیں گے۔ دفاعی چیمپئن کومیلا واریئرز کی لیگ میں ٹائٹل کا دفاع کےلئے کوششیں جاری ہیں۔ لیگ کا فائنل میچ 17 جنوری کو کھیلا جائے گا۔

Reference: http://urdu.app.com.pk

Leave a comment

Post here