ڈھاکہ ۔ یکم جنوری (اے پی پی) بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں جمعرات کو مزید دو میچ کھیلے جائیں گے۔ لیگ کے 29 ویں میچ میں راجشاہی رائلز اور رنگپور رینجرز کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ راجشاہی کو پاکستانی مایہ ناز آل راﺅنڈر شعیب ملک کی خدمات حاصل ہیں جبکہ اینڈرے رسل، روی بوپارہ اور محمد عرفان بھی اس ٹیم کا حصہ ہیں۔ رنگپور رینجرز کی ٹیم آسٹریلوی آل راﺅنڈر شین واٹسن کی قیاد ت میں میدان میں اترے گی۔ اسی روز دوسرا میچ سلہٹ تھنڈر اور کومیلا واریئرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

Reference: http://urdu.app.com.pk

Leave a comment

Leave a Reply