ڈھاکہ۔ ۔ 30 دسمبر (اے پی پی) بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں رنگپور رینجرز نے سلہٹ تھنڈر کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا، فاتح ٹیم نے 134 رنز کا ہدف 18 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، ڈیلپورٹ نے 63 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی۔ پیر کو ڈھاکہ میں کھیلے گئے لیگ کے 25 ویں میچ میں سلہٹ تھنڈر نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز بنائے، محمد متھن نے 62 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، مستفض الرحمان نے 3 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا، جواب میں رنگپور رینجرز نے ہدف ڈیلپورٹ کی طوفانی بیٹنگ کی بدولت 17.2 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، ڈیلپورٹ نے 28 گیندوں پر 5 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 63 رنز بنائے، مستفض الرحمان کو میچ کا بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔

Reference: http://urdu.app.com.pk

Leave a comment

Leave a Reply