بنگلہ دیش اور زمبابوے کے درمیان پہلا ٹیسٹ فیصلہ کن مرحلے میں داخل

سلہٹ ۔ 5 نومبر (اے پی پی) بنگلہ دیش اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو گیا، زمبابوین ٹیم دوسری اننگز میں 181 رنز پر ڈھیر ہو گئی اور اس نے میزبان ٹیم کو فتح کیلئے مجموعی طور پر 321 رنز کا ہدف دیا، تیجل اسلام کی گھومتی ہوئی گیندوں کے سامنے مہمان ٹیم کا کوئی بھی بلے باز جم کر نہ کھیل سکا، کپتان ہملٹن مسکڈزا 48 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، تیجل اسلام نے 5 وکٹیں لیں، جواب میں بنگلہ دیشی ٹیم نے تیسرے روز کھیل کے اختتام تک دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان 26 رنز بنا لئے تھے، میزبان ٹیم کو کامیابی کیلئے مزید 295 رنز اور زمبابوے کو 10 وکٹوں کی ضرورت ہے۔

Reference: http://urdu.app.com.pk