بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کالی آندھی کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل سیریز سے قبل (کل) پریکٹس میچ کھیلے گی

کنگسٹن ۔ 17 جولائی (اے پی پی)بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف شیڈول ون ڈے انٹرنیشنل سیریز سے قبل (کل) جمعرات کو پریکٹس میچ کھیلے گی۔ اس سے قبل کھیلی گئی دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں مہمان بنگال ٹائیگرز کو میزبان ٹیم کے ہاتھوں 2-0 سے عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، بنگلہ دیشی ٹیم دونوں ٹیسٹ میچز کی چاروں اننگز میں 200 رنز کا ہندسہ عبور کرنے میں ناکام رہی تھی اور اب اسے ون ڈے سیریز میں کالی آندھی کا چیلنج درپیش ہو گا۔ بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز 22 جولائی سے ہو گا

Reference: http://urdu.app.com.pk