بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم (آج) دو روزہ ٹور میچ سے دورہ ویسٹ انڈیز کا آغاز کرے گی

کنگسٹن ۔ 26 جون (اے پی پی) بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم (آج) بدھ کو دو روزہ ٹور میچ سے دورہ ویسٹ انڈیز کا آغاز کرے گی۔ بنگلہ دیشی ٹیمدورے کے دوران میزبان ویسٹ انڈین ٹیم کے خلاف دو ٹیسٹ، تین ایک روزہ اور تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 4 سے 8 جولائی تک نارتھ ساﺅنڈ جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ 12 سے 16 جولائی تک کنگسٹن میں کھیلا جائے گا، اس کے بعد ون ڈے سیریز سے قبل بنگلہ دیشی ٹیم 19 جولائی کو پریکٹس میچ کھیلے گی، بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 22 جولائی، دوسرا میچ 25 جولائی جبکہ تیسرا اور آخری میچ 28 جولائی کو کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کا پہلا میچ 31 جولائی، دوسرا میچ 4 اگست جبکہ تیسرا اور آخری میچ 5 اگست کو کھیلا جائے گا۔

Reference: http://urdu.app.com.pk