بنگلہ دیشی باﺅلرز کی عمدہ باﺅلنگ، کالی آندھی چٹا گانگ ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 246 رنز بناکر آﺅٹ

چٹاگانگ ۔ 23 نومبر (اے پی پی) باﺅلرز کی عمدہ باﺅلنگ کی بدولت ویسٹ انڈیز ٹیم پہلی اننگز میں 246 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی۔ ڈاﺅرچ نے ناقابل شکست 63 رنز بنائے، ہیٹمائر 63 رنز بناکر دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔ اپنے ٹیسٹ کیریئر کا پہلا میچ کھیلنے والے نعیم حسن نے عمدہ باﺅلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے کالی آندھی کے پانچ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، شکیب الحسن نے تین کھلاڑی آﺅٹ کئے۔ جواب میں میزبان ٹیم نے اپنی دوسری اننگز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 55 رنز بناکر 133 رنز کی مجموعی برتری حاصل کرلی۔ اس سے قبل بنگلہ دیشی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 324 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی تھی۔ میچ کا دوسرا روز باﺅلرز کے نام رہا اور دوسرے روز کے اختتام تک 17 کھلاڑی آﺅٹ ہوئے۔ ویسٹ انڈیز کی طرف سے پہلی اننگز میں گبرائل واریکن نے چار، چار کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا جبکہ بنگلہ دیش کی طرف سے نعیم حسن نے پانچ اور شکیب الحسن تین کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔

Reference: http://urdu.app.com.pk