برازیلین ٹیم نیمار کی موجودگی میں اور بھی مضبوط ہوگئی، ورلڈ کپ جیت سکتی ہے، پیلے

ریو ڈی جنیرو ۔ 13 جون (اے پی پی) لیجنڈ برازیلین فٹ بالر پیلے نے کہا ہے کہ ہماری ٹیم سٹار فٹ بالر نیمار کی موجودگی میں اور بھی مضبوط ہوگئی ہے اور اب اس کے پاس عالمی کپ فٹ بال ٹورنامنٹ جیتنے کو اچھا موقع ہے ۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں پیلے نے کہا کہ کچھ دن قبل نیمار کے انجرڈ ہونے کی خبریں چل رہیں تھی، انہوں نے کہا کہ نیمار کا زخمی ہونا 1962ءمیں منعقدہ ورلڈ کپ میں چیکو سلواکیہ کے خلاف کھیلے گئے میچ میں میرے زخمی ہونے جیسا ہے، فٹنس مسائل کے باعث میں ورلڈ کپ سے باہر ہو گیا تھا لیکن اب نیمار کے فٹ ہونے کے بعد ٹیم میں شمولیت سے برازیل ٹیم مزید مضبوط ہوگئی ہے اور ٹیم رواں میگا ایونٹ جیت سکتی ہے ۔

Reference: http://urdu.app.com.pk