برائن برادرز میڈرڈ اوپن ٹینس مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

میڈرڈ۔ 11 مئی (اے پی پی) مائیک برائن اور باب برائن پر مشتمل امریکن جوڑی نے میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی، برائن برادرز نے پری کوارٹر فائنل میں سکوگر اور زمہر کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔ میڈرڈ اوپن کے سلسلے میں گزشتہ روز کھیلے گئے مینز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں برائن برادرز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سکوگر اور زمہر کو سٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 6-3 سے ہرا کر کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی۔

Reference: http://urdu.app.com.pk