ٹورنٹو ۔ 08 اگست (اے پی پی) نامور ٹینس سٹار برائن برادرز پر مشتمل امریکی جوڑی راجرز کپ ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں (آج) پنجہ آزمائی کریگی۔ کینیڈا میں جاری ایونٹ میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ برقرار ہے اور شائقین ٹینس کو اچھے میچز دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ سابق ٹاپ سیڈڈ امریکی برائن برادرز پر مشتمل جوڑی پری کوارٹر فائنل راﺅنڈ میں پہنچ چکی ہے اور پری کوارٹر فائنل راﺅنڈ میں امریکی بھائیوںکی جوڑی کا مقابلہ آسٹریلوی مچل وینس اور انکے امریکی جوڑی دار آسٹن کریجک سے ہوگا۔

Reference: http://urdu.app.com.pk

Leave a comment

Post here