اٹلانٹا۔ 28جولائی (اے پی پی) مائیک برائن اور باب برائن پر مشتمل امریکن جوڑی نے اٹلانٹا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز فائنل میں جگہ بنا لی۔ امریکا میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز سیمی فائنل میں برائن برادرز نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے آرٹم سیتک اور راڈو ایلبٹ کو 7-5 اور 6-3 سے زیر کر کے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ فائنل میں برائن برادرز کا مقابلہ آسٹن کریجی سک اور ڈومنک اینگلوٹ سے ہو گا۔

Reference: http://urdu.app.com.pk

Leave a comment

Leave a Reply