بحرین میں پاکستان کے سفیر جاوید ملک نے بحرین میں پہلے پاکستان اورینج فیسٹیول کا افتتاح کر دیا

بحرین ۔ 28 جنوری (اے پی پی) بحرین میں پاکستان کے سفیر جاوید ملک نے بحرین میں پہلے پاکستان اورینج فیسٹیول کا افتتاح کر دیا ۔ اتوار کو بحرین کے الحیات مال میں جاری پاکستان اورینج فیسٹیول میں جاوید ملک کے ساتھ پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر جاوید ملک نے کہا کہ پاکستان بحرین اور دیگر خلیجی ممالک کے ساتھ تجارت کے فروغ کیلئے ہمیشہ کوشاں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی کینو کی بحرین اور خلیجی ممالک میں برآمد میں اضافہ کیلئے کوشاں ہیں۔

Reference: http://urdu.app.com.pk