لیڈز ۔ 28 جون (اے پی پی) بارہویں آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں (کل) ہفتہ کو دو میچ کھیلے جائینگے۔ پہلے میچ میں پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں مد مقابل ہونگی جبکہ دوسرا میچ عالمی چیمپئن آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی۔ میچ میں شرکت کےلئے چاروں ٹیمیں اپنے اپنے مقامات پر پہنچ چکی ہیں، پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں لیڈز جبکہ کینگروز اور کیویز لندن پہنچ چکی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق انگلینڈ میں رواں ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں شریک ٹیموں کے درمیان عالمی ٹائٹل کے حصول کیلئے زبردست جنگ جاری ہے۔ اس سلسلے میں آج ہفتہ کو گرین شرٹس حریف ٹیم افغانستان کی ٹیم کو کنارے لگانے کے لئے لیڈز کے مقام پر پنجہ آزما ہوگی۔ افغانستان کے علاوہ پاکستان کی ٹیم کو بقیہ ایک میچ جو بنگلہ دیش کی ٹیم کے خلاف ہے وہ بھی جیتنا بہت ضروری ہوگا۔

Reference: http://urdu.app.com.pk

Leave a comment

Post here