لارڈز ۔ 05 جولائی (اے پی پی) بارہویں آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 94 رنز سے ہرا کر فتح کے ساتھ ایونٹ کا اختتام کیا، پاکستانی ٹیم فتح کے باوجود خراب رن ریٹ کے باعث سیمی فائنل میں جگہ نہ بنا سکی، گرین شرٹس نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 315 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا، امام الحق نے شاندار سنچری بنائی، بابر اعظم 96 رنز بنا کر دوسرے نمایاں بلے باز رہے، مستفیض نے 5 وکٹیں لیں، جواب میں بنگلہ دیشی ٹیم 44.1 اوورز میں 221 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی، شکیب الحسن کے سوا بنگال ٹائیگرز کا کوئی بھی کھلاڑی گرین شرٹس کے باﺅلرز کا ڈٹ کر مقابلہ نہ کر سکا، شکیب کی 64 رنز کی اننگز بھی ٹیم کے کام نہ آ سکی، شاہین آفریدی نے ریکارڈ ساز باﺅلنگ کرتے ہوئے 6 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کر کے ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

Reference: http://urdu.app.com.pk

Leave a comment

Post here