مانچسٹر ۔ 7 جولائی (اے پی پی) بارہویں آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں جنوبی افریقہ نے عالمی و دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کو آخری لیگ میچ میں شکست دے کر فتح کے ساتھ ایونٹ کا اختتام کیا، شکست کے بعد آسٹریلوی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن حاصل نہ کر سکی، آسٹریلیا 325 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آخری اوور میں 315 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی، ڈیوڈ وارنر کی شاندار سنچری اور ایلکس کیری کی 85 رنز کی اننگز بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکیں، ڈوپلیسی نے شاندار سنچری، ڈوسن اور ڈی کوک نے نصف سنچریاں بنا کر ٹیم کی جیت میں کردار ادا کیا۔

Reference: http://urdu.app.com.pk

Leave a comment

Post here