نوٹنگھم ۔ 20 جون (اے پی پی) بارہویں آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا نے بنگلہ دیش کو با آسانی48 رنز سے شکست دے کر پانچویں کامیابی حاصل کر لی، اس فتح کے ساتھ ہی آسٹریلوی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر دوبارہ ٹاپ پوزیشن پر آ گئی، کینگروز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 381 رنز بنائے، وارنر نے ڈٹ کر بنگال ٹائیگرز کے باﺅلرز کا مقابلہ کیا اور 166 رنز کی دلکش اننگز کھیل کر ٹیم کے مجموعے کو مستحکم بنا دیا، عثمان خواجہ 89 اور ایرون فنچ 53 رنز بنا کر دیگر نمایاں بلے باز رہے، کینگروز بلے بازوں نے آخری 15 اوورز میں بنگلہ دیشی باﺅلرز کی خوب درگت بنائی اور 173 رنز جوڑے، جواب میں بنگلہ دیشی ٹیم ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 333 رنز بنا سکی، مشفق الرحیم کی سنچری، محموداللہ اور تمیم اقبال کی نصف سنچریاں بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکیں، وارنر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

Reference: http://urdu.app.com.pk

Leave a comment

Post here