اسلام آباد۔25جولائی (اے پی پی):محکمہ موسمیات کے ترجمان ڈاکٹر ظہیر بابر نے کہا ہے کہ بارش کا نیا سلسلہ آج پیر سے شروع ہونے کا امکان ہے جو بدھ تک ملک کے بالائی علاقوں سمیت جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی جاری رہے گا۔

اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس عرصے کے دوران بکھرے ہوئے مقامات پر جنوبی پنجاب ، نشیبی خیبرپختونخوا ، بالائی سندھ اور شمال مشرقی بلوچستان کے مقامات میں بھی بارش کی توقع کی جارہی ہے۔خلیج بنگال سے مون سون کی ایک شدید لہر ملک کے بالائی اور نشیبی حصوں میں داخل ہو رہی ہے۔

ملک کے بالائی حصوں میں بھی ہوا کا دبائو موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ اس دوران درجہ حرارت بھی کم ہوجائے گا۔

The post بارش کا نیا سلسلہ آج پیر سے شروع ہونے کا امکان ہے ، ترجمان محکمہ موسمیات appeared first on Associated Press of Pakistan.

Reference: http://urdu.app.com.pk

Leave a comment

Post here Cancel reply