بابر اعظم ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں تاریخ رقم کرنے سے 95 رنز کی دوری پر

ابوظہبی ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) سٹار پاکستانی بلے باز بابر اعظم کو ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں تاریخ رقم کرنے کا موقع مل گیا، انہیں تیز ترین ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنے کیلئے 95 رنز درکار ہیں، بابر کی حالیہ فارم اور کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ وہ (آج) بدھ سے نیوزی لینڈ کے خلاف شروع ہونے والی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز میں یہ سنگ میل عبور کر لیں گے، اگر بابر اعظم اس سیریز کے دوران سنگ میل عبور کرنے میں کامیاب ہوئے تو وہ تیز ترین ہزار رنز مکمل کرنے کا بھارتی بلے باز ویرات کوہلی کا عالمی ریکارڈ توڑ دیں گے، جنہوں نے 27 اننگز میں کارنامہ انجام دے رکھا ہے جبکہ بابر اعظم نے 23 اننگز میں 905 رنز بنا رکھے ہیں اور انہیں ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے مزید 95 رنز درکار ہیں۔

Reference: http://urdu.app.com.pk