بابر اعظم ون ڈے انٹرنیشنل کیریئر کے 50ویں میچ کو یادگار بنانے میں ناکام،9 رنز بنا سکے

دبئی۔ 23 ستمبر (اے پی پی) پاکستانی ٹیم کے سٹار بلے باز بابر اعظم نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں میچز کی نصف سنچری مکمل کر لی، انہوں نے اتوار کو ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھارت کے خلاف سپر فور مرحلے کے میچ میں شرکت کے ساتھ یہ اعزاز حاصل کیا، بابر اعظم کیریئر کے 50ویں میچ کو یادگار بنانے میں ناکام رہے اور صرف 9 رنز بنانے کے بعد رن آﺅٹ ہو گئے، انہوں نے 50 میچز میں 2128 رنز بنا رکھے ہیں جس میں ان کی 8 شاندار سنچریاں اور 8 نصف سنچریاں شامل ہیں۔

Reference: http://urdu.app.com.pk