لارڈز۔ 05 جولائی (اے پی پی) بابر اعظم آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کی تاریخ میں ایک ایڈیشن میں زیادہ رنز بنانے والے پاکستانی بلے باز بن گئے، انہوں نے جمعہ کو بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گئے ورلڈ کپ میچ میں 96 رنز کی اننگز کھیل کر سابق ہم وطن بلے باز جاوید میانداد کا ملک کی طرف سے ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں زیادہ رنز بنانے کا 27 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا، میانداد نے 1992ءمیں منعقدہ ورلڈ کپ میں 437 رنز بنائے تھے جبکہ بابر نے رواں ورلڈ کپ میں 8 میچز میں ایک سنچری اور تین نصف سنچریوں کی مدد سے 474 رنز بنا کر نیا ملکی ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔

Reference: http://urdu.app.com.pk

Leave a comment

Post here