اسلام آباد ۔ 28 ستمبر (اے پی پی) اے ایف سی انڈر 19 فٹ بال چیمپئن شپ کیلئے قومی ٹیم کے تین روزہ ٹرائلز 4 اکتوبر سے ڈسٹرکٹ سپورٹس کمپلیکس، لیہ میں شروع ہوں گے۔ پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی نارملائزیشن کمیٹی کے سیکرٹری کرنل( ر) مجاہد اللہ ترین کے مطابق یکم جنوری 2001 سے 31 دسمبتر 2002 کے درمیان پیدا ہونے والے کھلاڑی ٹرائلز میں حصہ لینے کے اہل ہوں گے۔ ٹورنامنٹ 2 سے 10 نومبر تک عراق میں کھیلا جائے گا۔

Reference: http://urdu.app.com.pk

Leave a comment

Post here