لاہور۔یکم جنوری(اے پی پی )پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2020 کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق 20 فروری سے 22 مارچ تک جاری رہنے والیٹورنامنٹ کے تمام میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے۔ ایونٹ میں شامل 34 میچز ملک بھر کے 4 مختلف مقامات پر کھیلے جائیں گے۔ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کے آغاز میں 50 روز باقی رہ جانے پر پی سی بی کی جانب سے ایونٹ کے مکمل شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس دن کی مناسبت سے قومی کرکٹ کے گڑھ، قذافی اسٹیڈیم لاہور کے داخلی دروازے کے باہر ایک کاؤنٹ ڈاؤن کلاک بھی لگایا ہے۔ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کا افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور دو مرتبہ کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیموں کے درمیان نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔ لیگ کے پانچویں ایڈیشن کا فائنل 22 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔ایونٹ کا واحد کوالیفائر نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا جبکہ دونوں ایلیمنٹرز اورفائنل کی میزبانی قذافی اسٹیڈیم لاہور کے سپرد کی گئی ہے۔چونتیس میچوں پر مشتمل ایونٹ کے 14 میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور ، 9 نیشنل اسٹیڈیم کراچی، 8 پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی اور 3 ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔شیڈول کے مطابق دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اپنے 4 میچز کراچی، 3 لاہور 2 راولپنڈی اور 1 ملتان میں کھیلے گی۔پشاور زلمی آئندہ ایڈیشن میں اپنے 5 میچز راولپنڈی،3 کراچی جبکہ 1،1 لاہور اور ملتان میں کھیلے گی۔ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020میں اسلام آباد یونائیٹڈ اپنے 5 میچز راولپنڈی، 3 لاہور اور 2 کراچی میں کھیلے گی۔ کراچی کنگز اپنے 5 میچز کراچی، 2،2 لاہور اور راولپنڈی جبکہ ایک ملتان میں کھیلے گی۔تفصیلات کے مطابق لیگ کے پانچویں ایڈیشن میں ملتان سلطانز اپنے 5 میچز لاہور، 3 ملتان جبکہ 1،1 راولپنڈی اور کراچی میں کھیلے گی۔ لاہور قلندرز اپنے 8 میچز لاہور جبکہ 1،1 کراچی اور راولپنڈی میں کھیلے گی۔چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا ہے کہ ملک میں ٹیسٹ کرکٹ کی میزبانی کے بعد ایچ بی ایل پی ایس ایل کے تمام میچز کا پاکستان میں انعقاد پاکستان کرکٹ بورڈ کی بڑی کامیابی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ لیگ کی پاکستان ہے اور اس کے تمام میچز ہوم گراؤنڈز پر ہی کھیلے جانے چاہیے۔ احسان مانی نے کہا کہ گذشتہ ایڈیشن کے اختتام پر انہوں نے پاکستانی عوام سے وعدہ کیا تھا کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کے تمام میچز پاکستان میں ہوں گے اور آج وہ وعدہ وفا ہورہا ہے۔چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 میں 36 غیرملکی کھلاڑی شرکت کررہے ہیں، لیگ کے پانچویں ایڈیشن کے لیے 425 غیرملکی کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروائی تھی جس میں بنگلہ دیش کے 23، افغانستان کے 39، انگلینڈ کے 109، آسٹریلیا کے 12، جنوبی افریقہ کے 27، سری لنکا کے 39، نیوزی لینڈ کے 11، ویسٹ انڈیز کے 82، زمباوے کے9، امریکہ کے 6، متحدہ عرب امارات کے 9، سنگاپور کے 4، سکاٹ لینڈ کے 5، اومان کے 9، نیدرلینڈز کے 7نیپال کے 8، آئرلینڈ کے 6، کینیڈا کے 10، ہانگ کانگ کے 7 جبکہ برمودا، کینیا اور نمبیا کا ایک ایک کھلاڑی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غیرملکی کھلاڑیوں کی اس تعداد میں رجسٹریشن کروانے سے دنیا بھر میں یہ مثبت پیغام گیا ہے کہ پاکستان ایک پرامن اور محفوظ ملک ہے۔چیئرمین پی سی بی نے مزید کہا کہ اس ایونٹ کے انعقاد سے معیشت اور سیاحت کو فروغ ملے گا جو ملک کی مجموعی ترقی میں معاون ثابت ہوگا۔احسان مانی نے کہا کہ لیگ کے پانچویں ایڈیشن کا انعقاد ملک میں موجود کرکٹ کے مداحوں کو ایک طویل انتظار کے بعد اپنے پسندیدہ کرکٹرز کو ایکشن میں دیکھنے کا موقع فراہم کرے گا۔وہ پرامید ہیں کہ گذشتہ سال کی طرح رواں سال بھی ہر پاکستانی اس ایونٹ کے انعقاد کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گا اوراس دوران شائقینِ کرکٹ کی ایک بڑی تعداد اسٹیڈیمز کا رخ کرے گی۔چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا کہ شیڈول کے اعلان کے ساتھ ہی پاکستان کرکٹ بورڈ بھی کھلاڑیوں، کمرشل پارٹنرز، میڈیا اورمداحوں سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ مقامی انتظامیہ اور سیکورٹی ایجنسیز کے تعاون کے مشکور ہیں جنہوں نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کو مکمل طور پر پاکستان لانے میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی بھرپور مدد کی۔شیڈول کے مطابق20 فروری کوکوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ بمقام نیشنل اسٹیڈیم کراچی (میچ کیآغاز کا وقت جلد جاری کردیا جائے گا)’21 فروری دوپہر 2 تا شام 5:15بجے: کراچی کنگز بمقابلہ پشاور زلمی بمقام نیشنل اسٹیڈیم کراچی شام 7 تا رات 10:15 بجے: لاہور قلندرز بمقابلہ ملتان سلطانزبمقام قذافی اسٹیڈیم لاہور’22 فروری دوپہر 2 تا شام 5:15بجے: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ پشاور زلمی بمقام نیشنل اسٹیڈیم کراچی شام 7 تا رات 10:15 بجے: اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ ملتان سلطانزبمقام قذافی اسٹیڈیم لاہور’23 فروری دوپہر 2 تا شام 5:15بجے: کراچی کنگز بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقام نیشنل اسٹیڈیم کراچی شام 7 تا رات 10:15 بجے: لاہور قلندرز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈبمقام قذافی اسٹیڈیم لاہور’ 26 فروری شام 7 تا رات 10:15 بجے: ملتان سلطانز بمقابلہ پشاور زلمی بمقام ملتان کرکٹ اسٹیڈیم ‘ 27 فروری شام 7 تا رات 10:15 بجے: اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقام پنڈی اسٹیڈیم راولپنڈی ‘ 28 فروری دوپہر 2 تا شام 5:15بجے: ملتان سلطانز بمقابلہ کراچی کنگز بمقام ملتان کرکٹ اسٹیڈیم شام 7 تا رات 10:15 بجے: پشاور زلمی بمقابلہ لاہور قلندرز بمقام پنڈی اسٹیڈیم راولپنڈی ’29 فروری دوپہر 2 تا شام 5:15بجے: ملتان سلطانز بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقام ملتان کرکٹ اسٹیڈیم شام 7 تا رات 10:15 بجے: اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ پشاور زلمی بمقام پنڈی اسٹیڈیم راولپنڈی ‘یکم مارچ شام 7 تا رات 10:15 بجے: اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ کراچی کنگز بمقام پنڈی اسٹیڈیم راولپنڈی ‘2 مارچ شام 7 تا رات 10:15 بجے: پشاور زلمی بمقابلہ کراچی کنگز بمقام پنڈی اسٹیڈیم راولپنڈی’3 مارچ شام 7 تا رات 10:15 بجے: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ لاہور قلندرز بمقام قذافی اسٹیڈیم لاہور’4 مارچ شام 7 تا رات 10:15 بجے: اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ لاہور قلندرز بمقام قذافی اسٹیڈیم لاہور’5 مارچ شام 7 تا رات 10:15 بجے: پشاور زلمی بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقام پنڈی اسٹیڈیم راولپنڈی’6 مارچ شام 7 تا رات 10:15 بجے: کراچی کنگز بمقابلہ ملتان سلطانز بمقام قذافی اسٹیڈیم لاہور’7 مارچ دوپہر 2 تا شام 5:15: پشاور زلمی بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ بمقام پنڈی اسٹیڈیم راولپنڈی ‘شام 7 تا رات 10:15 بجے: لاہور قلندرز بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقام قذافی اسٹیڈیم لاہور’8 مارچ دوپہر 2 تا شام 5:15بجے: ملتان سلطانز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ بمقام پنڈی اسٹیڈیم راولپنڈی شام 7 تا رات 10:15 بجے: لاہور قلندرز بمقابلہ کراچی کنگز بمقام قذافی اسٹیڈیم لاہور’10 مارچ شام 7 تا رات 10:15 بجے: لاہور قلندرز بمقابلہ پشاور زلمی بمقام قذافی اسٹیڈیم لاہور’11 مارچ شام 7 تا رات 10:15 بجے: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ ملتان سلطانز بمقام قذافی اسٹیڈیم لاہور’ 12 مارچ شام 7 تا رات 10:15 بجے: کراچی کنگز بمقابلہ لاہور قلندرز بمقام نیشنل اسٹیڈیم کراچی’13 مارچ شام 7 تا رات 10:15 بجے: پشاور زلمی بمقابلہ ملتان سلطانز بمقام نیشنل اسٹیڈیم کراچی’14 مارچ شام 7 تا رات 10:15 بجے: کراچی کنگز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ بمقام نیشنل اسٹیڈیم کراچی’15 مارچ دوپہر 2 تا شام 5:15بجے: ملتان سلطانز بمقابلہ لاہور قلندرز بمقام قذافی اسٹیڈیم لاہور شام 7 تا رات 10:15 بجے: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ کراچی کنگز بمقام نیشنل اسٹیڈیم کراچی ’17 مارچ شام 7 تا رات 10:15 بجے: کوالیفائر (ون بمقابلہ ٹو) بمقام نیشنل اسٹیڈیم کراچی’18 مارچ شام 7 تا رات 10:15 بجے: ایلیمنٹر ون (تھری بمقابلہ فور) بمقام قذافی اسٹیڈیم لاہور ’20 مارچ شام 7 تا رات 10:15 بجے: ایلیمنٹر ٹو (کوالیفائر کی لوزر بمقابلہ ایلیمنٹر کی ونر) بمقام قذافی اسٹیڈیم لاہو ر اور22 مارچ فائنل بمقام قذافی اسٹیڈیم لاہور (میچ کیآغاز کا وقت جلد جاری کردیا جائے گا)۔ہر اسکواڈ میں کم از کم 16 اور زیادہ سے زیادہ 18 کھلاڑی شامل ہوں گے۔

Reference: http://urdu.app.com.pk

Leave a comment

Leave a Reply