این بی پی ٹوین سٹی ٹینس چیمپئن شپ 31 اگست سے شروع ہوگی

اسلام آباد ۔ 28 اگست (اے پی پی) این بی پی ٹوین سٹی ٹینس چیمپئن شپ 31 اگست سے اسلام آباد ٹینس کمپلیکس میں شروع ہوگی۔ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر کامران خلیل نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں راولپنڈی اور اسلام آباد کے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لے سکتے ہیں اور چیمپئن شپ میں شرکت کی خواہش رکھنے والے کھلاڑی 31 اگست سہ پہر تین بجے تک اپنے ناموں کا اندراج کروا سکتے ہیں۔ ٹورنامنٹ انٹری فیس پانچ سو روپے مقرر کی گئی ہے۔

Reference: http://urdu.app.com.pk