اینگرو فوڈز ٹینس چیمپئن شپ کے فائنل مقابلے (آج ) ہوںگے

اسلام آباد ۔ 6 جولائی (اے پی پی) اینگرو فوڈز ٹینس چیمپئن شپ کے فائنل مقابلے (آج ) ہفتہ کواسلام آباد ٹینس کمپلیکس میں ہونگے۔ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر کامران خلیل نے بتایاکہ چیمپئن شپ میں سو سے زائد کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں اور چیمپئن شپ میں مینز سنگلز، مینز ڈبلز، ویمنز سنگلز، بوائز اینڈ گرلز سنگلز انڈر- 18 ، انڈر- 14، انڈر- 10، سنیئر ڈبلز پلس 45 اور سنیئر ڈبلز پلس 60 کے مقابلے منعقد ہورہے ہیں۔ چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

Reference: http://urdu.app.com.pk