اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی، آئی سی سی نے شارجہ کرکٹ سٹیڈیم کے سابق عہدیدار عرفان انصاری کو چارج شیٹ جاری کر دی

دبئی۔ 10 مئی (اے پی پی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے شارجہ کرکٹ سٹیڈیم کے سابق عہدیدار عرفان انصاری کو اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کرنے پر چارج شیٹ جاری کر دی۔ انصاری جو کہ ٹورنامنٹ آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن بھی ہیں کو یو اے ای کرکٹ میں ہر پوزیشن سے معطل کر دیا گیا اور انہیں 14 روزہ میں جواب جمع کرانا ہو گا۔

Reference: http://urdu.app.com.pk