اینجلو میتھیوز کی جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز میں بطور کپتان واپسی، سری لنکا کا جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان، نووان پرادیپ، گونارتنے، گوناتھلیکا، مدوشنکا اور ہسارنگا ڈراپ

کولمبو ۔26 جولائی(اے پی پی)سری لنکا نے جنوبی افریقہ کے خلاف شیڈول ہوم ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا، اینجلو میتھیوز کی بطور کپتان دوبارہ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، میتھیوز کو رواں سال جنوری میں سری لنکن کپتان کے عہدے پر بحال کیا گیا تھا لیکن انجری مسائل کے باعث انہیں ٹیم سے دوری کا سامنا تھا، بنگلہ دیش کے خلاف ون ڈے سیریز کھیلنے والے سکواڈ سے چھ کھلاڑیوں کو ڈراپ کیا گیا ہے جن میں دشمانتھا چمیرا، آسیلا گونارتنے، نووان پرادیپ، دنوشکا گوناتھلیکا، شیہان مدوشنکا، وانندو ہسارنگا شامل ہیں جبکہ کاسن راجیتھا، پراباتھ جے سوریا، شیہان جے سوریا اور ڈاسن شناکا سلیکٹرز کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

Reference: http://urdu.app.com.pk