ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی 18 اکتوبر سے عمان میں شروع ہوگی

اسلام آباد ۔ 26 ستمبر (اے پی پی) ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی 18 اکتوبر سے مسقط، عمان میں شروع ہوگی جبکہ بھارت کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ ایونٹ میں 6 ممالک کی ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں میزبان عمان،پاکستان، بھارت، ملائیشیا، جنوبی کوریا اور جاپان شامل ہیں، پاکستان اپنے سنگل گروپ میچ پانچ کھیلے گا،پاکستان اپنا پہلا میچ 19 اکتوبر کو جنوبی کوریا کے خلاف کھیلے گا،دوسرا20 اکتوبرکوروایتی حریف بھارت کے خلاف، تیسرا 22 اکتوبر سے عمان ، چوتھا 24 اکتوبر کو جاپان اور گروپ کا اپنا آخری میچ 25 اکتوبر کو ملائیشیا کے خلاف کھیلے گا۔

Reference: http://urdu.app.com.pk