ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی 18 اکتوبر سے اومان میں شروع ہوگی

مسقط ۔ 16 اکتوبر (اے پی پی) ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی 18 اکتوبر سے اومان کے دارالحکومت مسقط میں شروع ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق ایونٹ میں بھارت کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ ایونٹ کے پہلے روز دو میچز کھیلے جائینگے، پہلا میچ جاپان اور ملائیشیا کے درمیان جبکہ دوسرا میچ دفاعی چیمپئن بھارت اور میزبان اومان کے درمیان کھیلا جائیگا۔ ایونٹ میں 6 مختلف ممالک کی ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی کرینگی جن میں میزبان اومان، پاکستان، بھارت، ملائیشیا، جنوبی کوریا اور جاپان شامل ہیں۔ ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے کامیابی انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں۔ پاکستان ٹیم اپنے پانچ سنگل گروپ میچ کھیلے گی۔ ایونٹ کے پوزیشن میچز 27 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل اور تیسری پوزیشن کے میچز 28 اکتوبر کو کھیلے جائینگے۔

Reference: http://urdu.app.com.pk