ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی (کل) اومان میں شروع ہوگی

مسقط ۔ 17 اکتوبر (اے پی پی) ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی (کل) جمعرات سے اومان کے دارالحکومت مسقط میں شروع ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق ایونٹ میں بھارت کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ ایونٹ کے پہلے روز دو میچز کھیلے جائینگے، پہلا میچ جاپان اور ملائیشیا کے درمیان جبکہ دوسرا میچ دفاعی چیمپئن بھارت اور میزبان اومان کے درمیان کھیلا جائیگا۔ ایونٹ میں 6 مختلف ممالک کی ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی کرینگی جن میں میزبان اومان، پاکستان، بھارت، ملائیشیا، جنوبی کوریا اور جاپان شامل ہیں۔

Reference: http://urdu.app.com.pk