ایشین گیمز کی تیاری کے سلسلہ میں کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ کراچی میں جاری

اسلام آباد ۔ 20 جولائی (اے پی پی) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایشین گیمز کی تیاری کے سلسلہ میں تربیتی کیمپ عبدالستار ایدھی ہاکی سٹیڈیم کراچی میں جاری ہے۔ تربیتی کیمپ میں 27 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل شہباز احمد سنیئر نے بتایا کہ کھلاڑیوں میں عمران بٹ، مظہر عباس، امجد علی، محمد عرفان سینئر، راشد محمود، محمد علیم بلال، عماد شکیل بٹ، مبشر علی، تصور عباس، محمد رضوان سنیئر، محمد توثیق راشد، علی شان، محمد عمر بھٹہ، ابوبکر محمود، شفقت رسول، محمد ظفر یعقوب، محمد ارسلان قادر، ایاز احمد، ایم عرفان جونئیر، رانا سہیل ریاض، محمد رضوان جونئیر، محمد دلبر، محمد عتیق، محمد فیصل قادر، محمد عاطف مشتاق، جنید منظور اور اسد عزیز شامل ہیں۔ ایشین گیمز آئندہ ماہ انڈونیشیاءمیں کھیلے جائینگے۔

Reference: http://urdu.app.com.pk