ایشین گیمز کی تیاری کے سلسلہ میں قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ (آج ) شروع ہوگا

اسلام آباد ۔ 13 جولائی (اے پی پی) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیراہتمام نے ایشین گیمز کی تیاری کے سلسلہ میں قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ (آج) ہفتہ سے عبدالستار ایدھی ہاکی سٹیڈیم کراچی میں شروع ہوگا۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل شہباز احمد سنیئر نے بتایا کہ تربیتی کیمپ کےلئے ملک بھر سے 27 کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے ان کھلاڑیوں میں عمران بٹ، مظہر عباس، امجد علی، محمد عرفان سینئر، راشد محمود، محمد علیم بلال، عماد شکیل بٹ، مبشر علی، تصور عباس، محمد رضوان سنیئر، محمد توثیق راشد، علی شان، محمد عمر بھٹہ، ابوبکر محمود، شفقت رسول، محمد ظفر یعقوب، محمد ارسلان قادر، ایاز احمد، ایم عرفان جونئیر، رانا سہیل ریاض، محمد رضوان جونئیر، محمد دلبر، محمد عتیق، محمد فیصل قادر، محمد عاطف مشتاق، جنید منظور اور اسد عزیز شامل ہیں۔ ایشین گیمز آئندہ ماہ 18 اگست سے انڈونیشیاءمیں کھیلی جائے گی۔

Reference: http://urdu.app.com.pk