ایشین گیمز کی تیاری کےلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ اسلام آباد میں جاری

اسلام آباد ۔ 9 جولائی (اے پی پی)پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے زیر اہتمام ایشین گیمز کی تیاری کےلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ہے۔ پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر وسیم احمد جنجوعہ کے مطابق ایونٹ کےلئے7 کھلاڑیوں اور ایک آفیشل کا انتحاب کیا ہے۔ کھلاڑیوں میں 3 مرد اور 3 خواتین کھلاڑی شامل ہیں۔

Reference: http://urdu.app.com.pk