ایشین گیمز کی تیاری کےلئے قومی خواتین کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ 15 مئی سے اسلام آباد میں شروع ہوگا

اسلام آباد ۔ 9 مئی (اے پی پی) پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیراہتمام ایشین گیمز کی تیاری کےلئے قومی خواتین کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ 15 مئی سے مصحف علی سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہوگا۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کے گیم ڈویلپمنٹ آفیسر فلائٹ لیفٹیننٹ عامر اقبال کے مطابق تربیتی کیمپ میں تین منتحب شدہ کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے جن میں مدینہ ظفر، فضاءظفر اور رفعت خان شامل ہیں اور انہیں کوچز جدید اور اعلی معیار کی تربیت دیں گے۔ ایشین گیمز18اگست سے 2 ستمبر تک ہوں گے جس میں مرد اور خواتین کھلاڑی پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

Reference: http://urdu.app.com.pk